سانحہ مری کی انکوائری رپورٹ وزیراعلیٰ عثمان بزدارکو پیش، متعدد افسران معطل

 
0
162

لاہور 19 جنوری 2022 (ٹی این ایس): سانحہ مری کی انکوائری رپورٹ وزیراعلیٰ عثمان بزدارکو پیش, وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی سانحہ مری کے حقائق سامنے کیلئے پریس کانفرنس سانحہ مری کی وجوہات اورذمہ داروں کا تعین کر نے کیلئے ہائی لیول انکوائری کمیٹی تشکیل دی گئی۔ ایڈیشنل چیف سیکرٹری ہوم کی سربراہی میں کمیٹی نے عرق ریزی سے سانحہ مری کے پس پردہ حقائق کا جائزہ لیا۔ سانحہ مری پرانکوائری رپورٹ کے مطابق15افسروں کو عہدوں سے ہٹا دیاگیا۔ کمشنر راولپنڈی ڈویژن کو عہدے سے ہٹاکر وفاقی حکومت بھیج دیاگیا ہے اور معطل کرنے کی سفارش بھی کی گئی۔ ڈپٹی کمشنر راولپنڈی کو عہدے سے ہٹا کر خدمات وفاقی حکومت کے سپرد،معطل کرنے اورانضباطی کارروائی کی سفارش کی گئی ہے۔ اے سی مری کوبھی معطل کردیاگیا اورانضباطی کارروائی بھی کی جائے گی۔ سی پی او راولپنڈی اوراے ایس پی مری کو عہدے سے ہٹا کرخدمات وفاقی حکومت کے سپرد، معطلی اورانضباطی کارروائی کی سفارشات کی گئی ہیں۔ سی ٹی او راولپنڈی،ڈی ایس پی ٹریفک اورایس ای ہائی ویز سرکل ٹو راولپنڈی معطل،انضباطی کارروائی بھی ہوگی۔ ایکسین ہائی راولپنڈی،ایکسین ہائی وے میکینکل،ایس ڈی او ہائی وے میکینکل کو بھی معطل کردیاگیا۔ ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر مری،انچار ج مری ریسکیو 1122،ڈویژنل فارسٹ آفیسر بھی معطل،انضباطی کارروائی کا سامنا کرنا ہوگا۔ ڈائریکٹر پی ڈی ایم اے پنجاب کو معطل کر کے انضباطی کارروائی کا حکم دے دیا گیا۔ قوم سے سانحہ کی شفاف انکوائری اورذمہ داروں کیخلاف کارروائی کا وعدہ پورا کیا۔ صوبائی وزیر قانون راجہ بشارت اورترجمان حکومت پنجاب حسان خاور بھی موجود تھے