ایس ایچ او تھانہ ماچھیوال حسن آفتاب کیانی کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائیاں جاری

 
0
1542

وہاڑی 19 جنوری 2022 (ٹی این ایس): ایس ایچ او تھانہ ماچھیوال حسن آفتاب کیانی کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائیاں جاری ایس ایچ او تھانہ ماچھیوال حسن آفتاب کیانی کی طرف سے جاری کردہ رپورٹ کے اعداد و شمار کے مطابق پولیس تھانہ ماچھیوال کی ماہانہ رپورٹ کے مطابق ساونڈ ایکٹ کی خلاف ورزی پر 2 مختلف مقدمات کا اندراج کیا گیا منشیات چرس 12728 گرام، ہیروئن 320گرام، شراب 255 لیٹر بمعہ ایک چالو بھٹی کے کل 19 مقدمات کا اندراج کر کے نوجوان نسل کو منشیات کی لت میں مبتلا کرنے والے افراد کو پابند سلاسل کیا ناجائز اسلحے کی برآمدگی کے حوالے سے پولیس تھانہ ماچھیوال نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کلاشنکوف 1 عدد، بندوق 12 بور 1عدد، ریوالور 32 بور 1 عدد، پستول 30 بور 9 عدد، پستول 9 ایم ایم 1عدد، گولیاں31 عدد کل ناجائز اسلحے کے 130مقدمات کا اندراج کر کے ناجائز اسلحہ رکھنے والے افراد کو جیل بھجوا دیا مال مسروقہ کل 3 مقدمات میں ایک راس گائے مالیت 2 لاکھ روپے، ایک عدد راس بچھڑی مالیت 40000 روپے ایک شاخ بکرا مالیت 20000 روپے ایک شاخ بکری مالیت 30000روپے برآمد کر کے مالکان کے حوالے کر دی پولیس تھانہ ماچھیوال کے انسدادِ جرائم کریک ڈاؤن میں ایے ایس آئی جبار جملیرا، اے ایس آئی عباس گھمن، اے ایس آئی سلیم چوہدری، اے ایس آئی خالد محمود ڈوگر، اے ایس آئی محمد رمضان و دیگر پولیس افسران اور تھانہ ماچھیوال کے عملے نے حصہ لیا ایس ایچ او تھانہ ماچھیوال حسن آفتاب کیانی نے پاکستان پریس کلب ماچھیوال کے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تھانہ ماچھیوال کی حدود میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن بلا امتیاز جاری رہے گا ایک سوال کے جواب میں کہا کہ 15کی کال پر فوری رسپانس دینا ہماری ذمے داری اور موقع پر پہنچ کر حقائق کے مطابق انوسٹیگیشن کے بعد میرٹ پر فیصلہ کرنا بھی ہماری ذمہ داری ہے میڈیا مثبت تنقید برائے اصلاح کرے ہم ایکشن لیں گے پریس اور پولیس کا چولی دامن کا ساتھ ہے میڈیا کی مثبت تنقید کا خیر مقدم کریں گے