کورونا میں معیشت کی بحالی، پاکستان دنیا میں دوسرے نمبر پر

 
0
434

اسلام آباد 20 جنوری 2022 (ٹی این ایس): وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی ،ترقی ،اصلاحات وخصوصی اقدامات اسدعمر نے ایک ٹوئٹ میں کہا ہے کہ تازہ ترین اکانومسٹ گلوبل نارملسی انڈیکس میں پاکستان دنیا میں دوسرے نمبر پر ہے جس نے کورونا کے بعد معاشرے اور معیشت کی بحالی میں بہترین کارکردگی دکھائی۔

جمعرات کو اپنے ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ تازہ ترین اکانومسٹ گلوبل نارملسی انڈیکس میں پاکستان دنیا میں دوسرے نمبر پر ہے جس نے کورونا کے بعد معاشرے اور معیشت کی بحالی میں بہترین کارکردگی دکھائی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان دنیا کا واحد ملک ہے جو تینوں رینکنگ میں سرفہرست کے تین ممالک میں رہا۔