چیئرمین نیب کا عبید جان بابت سمیت متعدد افرادکیخلاف آمدن سے زائد اثاثے بنانے کی جانچ پڑتال کا حکم

 
0
394

اسلام آباد جنوری 4(ٹی این ایس) چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال نے ڈی جیب نیب بلوچستان کو وزیر جنگلات بلوچستان عبید جان بابت کیخلاف آمدن سے زائد اثاثے بنانے کی مکمل جانچ پڑتال کا حکم دیا ہے۔ جاری بیان کے مطابق چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال نے ڈی جیب نیب بلوچستان کو وزیر جنگلات بلوچستان عبید جان بابت کیخلاف آمدن سے زائد اثاثے بنانے جن میں دبئی میں پراپرٹی، کراچی میں 130 ملین روپے کی جائیداد، ملتان میں 2 بنگلے، ڈی جی خان میں 75 ملین روپے کا پٹرول پمپ،کوئٹہ میں ایک بنگلہ شامل ہے کی مکمل جانچ پڑتال کا حکم دیا ہے۔ چیئرمین نیب نے سابق آئی جی سندھ غلام حیدر جمالی، سہیل جمالی اور دیگر کیخلاف محکمہ جنگلات کی 2500 ایکڑ زمین پر غیر قانونی قبضہ اور محکمہ ریونیو کے افسران کے ساتھ مل کر زرعی زمین کو غیر قانونی طور پر سندھ کے ضلع سجاول میں کاشت کرنے کا بھی نوٹس لیتے ہوئے شکایت کی جانچ پڑتال کا حکم دیا ہے۔ چیئرمین نیب نے سندھ کے سیکرٹری صحت ڈاکٹر فضل ا? پیچوہو کے خلاف سیکرٹری محکمہ تعلیم کے طور پر کام کرتے ہوئے اختیارات کا ناجائز استعمال اور اپنے من پسند افسران کی قواعد کے خلاف ٹرانسفرز/پوسٹنگ اور سیکرٹری صحت کے طور پر غیر معیاری ادویات کی خریداری کے ٹھیکے دینے کا نوٹس لیتے ہوئے شکایت کی جانچ پڑتال کا حکم دیا ہے۔ چیئرمین نیب نے بلوچستان کے ایڈیشنل آئی جی پولیس ڈاکٹر مجیب الرحمن کے خلاف آمدن سے زائد اثاثے بنانے، بلوچستان کے فنڈز میں مبینہ خورد برد خصوصاً پٹرول، گاڑیوں کی مرمت اور فنڈز کا بے جا استعمال کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی جی نیب بلوچستان کو شکایت کی جانچ پڑتال کا حکم دیا ہے۔