تحریک انصاف کا حلقہ این اے 154 لودھراں میں ضمنی انتخابات فوج کی نگرانی میں کرانے کا مطالبہ

 
0
385

اسلام آباد جنوری 4(ٹی این ایس) پاکستان تحریک انصاف نے حلقہ این اے 154لودھراں کا ضمنی انتخاب فوج کی نگرانی میں کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ جمعرات کو جاری بیان کے مطابق تحریک انصاف نے حلقہ این اے 154لودھراں کا ضمنی انتخاب فوج کی نگرانی میں کرنے کا مطالبہ کیا ہے،تحریک انصاف کے امیدوار علی خان ترین نے اس سلسلہ میں ریٹرننگ افسر اور سیکرٹری الیکشن کمیشن کو خط لکھ دیا ہے۔ خط میں کہا گیا ہے کہ حلقہ این اے 154 کے بیشتر پولنگ سٹیشنز حساس ہیں، 2015ء کا ضمنی الیکشن فوج کی نگرانی میں صاف و شفاف طریقہ سے ہوا۔ انہوں نے کہا کہ پولنگ سٹیشنز سے بیلٹ بکسز کی ریٹرننگ افسر کو حوالگی بھی فوج کی نگرانی میں کرائی جائے۔