گیس سلنڈر پھٹنے سے ایک شخص جاں بحق متعددافراد شدید زخمی

 
0
452

اسلام آباد جنوری 4(ٹی این ایس) ڈان بیکری میں گیس سلنڈر پھٹنے سے ایک شخص جاں بحق جبکہ متعددافراد بری طرح جھلس گئے ۔ریسکیونے زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کے بعدقریبی ہسپتال منتقل کردیا ۔پولیس زرائع کے مطابق گیس سلنڈر گولڑہ موڑ راولپنڈی سےمتصل ڈان بیکری میں پھٹا،جس کے نتیجے میں بیکری میں شدید آگ لگنے سے ایک شخص جاں بحق جبکہ متعدد افراد شدید زخمی ہو گئے۔