اسلام آباد(ٹی این ایس) پرنٹ اینڈ الیکٹرانک جرنلسٹس ایسوسی ایشن کی کابینہ کا اجلاس

 
0
91

وفاقی دارالحکومت میں صحافیوں اور عوام الناس سے ڈکیتی کی بڑھتی وارداتوں پر اظہار تشویش, وزیر داخلہ سے نوٹس کا مطالبہ

اسلام آباد(پ ر) پرنٹ اینڈ الیکٹرانک جرنلسٹس ایسوسی ایشن کی کابینہ کا اجلاس چیئرمین ناصر خان خٹک کی سربراہی اور صدر راجہ عمران جنجوعہ کی صدارت میں نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں منعقد ہوا، جس میں شہر اقتدار میں بڑھتی ہوئی لاقانونیت، عوام الناس و صحافیوں کے ساتھ ڈکیتی و چوری کے متعدد واقعات پر تشویش کا اظہار کیا گیا، پرنٹ اینڈ الیکٹرانک جرنلسٹ ایسوسی ایشن نے نگران وزیر داخلہ سرفراز بگٹی سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ وفاقی دارالحکومت میں بڑھتی ہوئی ڈکیتی و چوریوں کے واقعات کا نوٹس لیں، یہ شرح اس قدر زیادہ ہے کہ پچھلے دو ماہ میں مخلتف مقامات پر کئی صحافیوں کے ساتھ ڈکیتی کے واقعات پیش آئے جس سے حالات کی سنگینی کا اندازہ لگایا جاسکتا ہے۔ اجلاس میں چیئرمین ناصر خان خٹک اور صدر راجہ عمران جنجوعہ کی مشترکہ تجویز پر تنظیم کی طرف سے جڑواں شہروں کے سینئر و نامور صحافیوں کو ،لیجنڈ آف جرنلزم، شیلڈ ایوارڈ دینے کے سلسلے کو بھی شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جس میں (PEJA) کی طرف سے سینئرز صحافیوں کےلیے خصوصی تقریب منعقد کی جائے گی ان کی صحافتی خدمات پر روشنی ڈالی جائے گی اور ان کو خراج تحسین پیش کیا جائے گا۔ علاوہ ازیں گورننگ باڈی نے اجلاس میں 4 کمیٹیوں کے قیام کی بھی منظوری دی جن میں فنڈ ریزنگ کمیٹی، کمیٹی برائے پولیس و قانونی امور ، کوآرڈینیشن کمیٹی اور ہیلتھ کمیٹی شامل ہیں، اجلاس کے اختتام پر اسرائیل کے بدترین ظلم و بربریت سے شہید ہونے والے فلسطینیوں کیلئے دعا کی گئی