لاہور(ٹی این ایس) آئی جی پنجاب ڈاکٹر..عثمان انور نے تھانہ قلعہ گجر سنگھ کی بالائی منزل پر پولیس لاجز “سرہ راہ” کا افتتاح کر دیا

 
0
145

لاہور ( ) انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے سرکاری امور کی انجام دہی کے لیے دیگر دور دراز اضلاع بالخصوص دور دراز علاقوں سے لاہور آنے والے پولیس افسران و اہلکاروں کا دیرینہ مسئلہ حل کر دیا ہے۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر..عثمان انور نے تھانہ قلعہ گجر سنگھ کی بالائی منزل پر پولیس لاجز “سرہ راہ” کا افتتاح کر دیا جہاں دیگر شہروں سے آئے ہوئے پولیس افسران اور اہلکاروں کے عارضی قیام کے لیے بہترین انتظامات کیے گئے ہیں۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر..عثمان انور نے ایڈیشنل آئی جی پنجاب سلطان چوہدری، ایڈیشنل آئی جی ویلفیئر ریاض نذیر گرا کے ہمراہ گزشتہ روز “سرِ راہ” کا دورہ کیا، اے آئی جی ایڈمن عمارہ اطہر نے آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کو “سرِ راہ” میں دستیاب سہولیات سے آگاہ کیا۔ .
آئی جی پنجاب ڈاکٹر..عثمان انور نے کہا کہ لاہور کے باہر سے آنے والے پولیس افسران اور اہلکاروں کے لیے پولیس لاجز میں جدید سہولیات سے آراستہ رہائش کا انتظام کیا گیا ہے، جو دور دراز کے شہروں سے ہائی کورٹ میں پیشی یا کسی بھی پیشہ ورانہ امور کے لیے آنے والے افسران و اہلکار استعمال کریں گے۔ دسرکاری رہائش گاہ.”سرِ راہ” میں خواتین پولیس افسران اور اہلکاروں کے لیے الگ رہائش بھی ہے۔ آئی جی پنجاب نے کہا کہ دفتری امور کے لیے درکار تمام سہولیات بشمول کمپیوٹر سسٹم، پرنٹرز، فیکس کا ’’سرہ راہ‘‘ میں انتظام کیا گیا ہے۔ آئی جی پی نے کہا کہ “سر راہ” کی تعمیر سے افسران اور اہلکاروں کی لاہور آمد پر رہائش کا دیرینہ مسئلہ حل ہو گیا ہے۔ اس سے قبل رحیم یار خان اور دیگر دور دراز اضلاع کے افسران کو لاہور ہائی کورٹ میں پیش ہونے کے لیے شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا تھا۔ آئی جی پنجاب نے کہا کہ ماضی میں رات گئے آمد، سخت موسم، صبح سویرے سہولیات کی عدم فراہمی افسران و اہلکاروں کے پیشہ وارانہ امور میں مشکلات کا باعث بنتی تھی۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر..عثمان انور نے کہا کہ پنجاب پولیس نے یہ منصوبہ بغیر کسی سرکاری گرانٹ کے اپنے محکمانہ فنڈز سے تیار کیا ہے اور اس رہائش گاہ کی سہولیات کا معیار کسی بھی بین الاقوامی ہوٹل کے معیار سے کم نہیں ہے۔ آئی جی پنجاب نے کہا کہ پولیس افسران “سرِ راہ” میں قیام کے لیے موبائل ایپلی کیشنز کے ذریعے بکنگ کر سکتے ہیں، موثر انتظام اور نگرانی کے نظام کے ساتھ یہاں دستیاب سہولیات کا معیار برقرار رکھا جائے گا