تبلیغی اجتماع گاہ میں دوران اجتماع SOPکا خصوصی خیال رکھا جائے اجتماع گاہ کے داخلی راستوں پر ویکسینیشن کارڈ جو کہ نادرا سے جاری ہوئے ہوں چیک کیئے جائیں اور صفائی ستھرائی جراثیم کش ادویات کے چھڑکاؤکا خصوصی اہتمام کیا جائے، ڈپٹی کمشنر ضلع غربی

 
0
252

کراچی 20 جنوری 2022 (ٹی این ایس): تبلیغی اجتماع گاہ میں دوران اجتماع SOPکا خصوصی خیال رکھا جائے اجتماع گاہ کے داخلی راستوں پر ویکسینیشن کارڈ جو کہ نادرا سے جاری ہوئے ہوں چیک کیئے جائیں اور صفائی ستھرائی جراثیم کش ادویات کے چھڑکاؤکا خصوصی اہتمام کیا جائے ان خیالات کا اظہارڈپٹی کمشنر ضلع غربی زین العبادین انصاری نے ایڈمنسٹریٹر بلدیہ غربی عبدالحلیم جاگیرانی کے ہمراہ اجتماع گاہ کے منتظمین سے ملاقات کے دوران کیااس موقع پرڈپٹی کمشنراورایڈمنسٹریٹر بلدیہ غربی نے منتظمین کو بھرپور تعاون کی یقین دیہانی کراتے ہوئے کہا کہ بلدیاتی افسران اجتما ع گاہ کے اطراف بہترین بلدیاتی سہولیات فراہم کرنے کیلئے جامع اور مربوط حکمت عملی سے اقدامات کو یقینی بنا رہے ہیں ایڈمنسٹریٹربلدیہ غربی نے موقع پر موجود بلدیاتی افسران کو ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ سالانہ اجتماع کے موقع پر آنے والے افراد کو بہترین بلدیاتی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے صفائی ستھرائی کے حوالے سے صبح شام صفائی ستھرائی کے ساتھ ساتھ جراثیم کش ادویات کے اسپرے کو یقینی بنائیں جبکہ اجتماع گاہ آنے والے راستوں میں جھاڑیوں کی کٹائی، روشنی کے انتظامات کی بروقت تکمیل کے ساتھ ساتھ تعمیر ومرمت کے کاموں کو قبل از وقت مکمل کرنے کیلئے تمام تر دستیاب وسائل سے استفادہ حاصل کیا جائے موقع پر موجود بلدیاتی افسران نے اجتماع گاہ کے اطراف جاری کاموں کی تفصیلات پیش کرتے ہوئے بتایا کہ اجتماع گاہ کے اطراف صفائی ستھرائی، روشنی کی فراہمی اور تعمیر و مرمت کے کاموں کو بروقت مکمل کرنے کیلئے تمام تر دستیاب وسائل اور افرادی قوت سے استفادہ حاصل کیا جارہا ہے بلدیہ غربی میں یوٹیلیٹی سروسز فراہم کرنے والے اداروں خصوصا سولیڈویسٹ مینجمنٹ،ادارہ فراہمی نکاسی آب،کے الیکٹرک کے ساتھ اشتراک عمل کو بھی یقینی بنایا جارہا ہے۔