فرائض منصبی احسن طریقے سے سرانجام دینے کے ساتھ پولیس کی فلاح کے لئے بھی اقدامات اٹھائے جائیں گئے۔ ڈی پی او ہری پور

 
0
78

اچھی ڈیوٹی کے مرتکب پولیس افسران و جوانوں کو انعام سے نوازانے اور غیر قانونی فعل اور جرائم پیشہ عناصر کے ساتھ مراسم رکھنے والوں کے خلاف سخت محکمانہ و قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔ کاشف آفتاب احمد عباسی

ہری پور 20 جنوری 2022 (ٹی این ایس): ڈی پی او ہری پور لیفٹینٹ کمانڈر(ر) کاشف آفتاب احمد عباسی کا نیو پولیس لائن میں پولیس دربار کا انعقاد ۔دربار میں ضلع بھر کے تھانہ جات، ٹریفک سٹاف، دفاتر پولیس، لیڈیز پولیس، سی ٹی ڈی، ایلیٹ فورس، سپشل برانچ اور دیگر افسران و جوانوں نے شرکت کی۔ جس کا باقاعدہ انعقاد تلاوت قرآن پاک سے شروع کیا گیا۔ دربار میں سانحہ سرائے صالح میں شہید کنسٹیبل عمیر خان کی بلند درجات کے لئے فاتحہ خوانی بھی کی۔ دربار کے موقع پر پولیس افسران و جوانوں نے ذاتی و فلاحی درپیش مسائل سے ڈی پی او ہری پور کو آگاہ کیا۔

ڈی پی او ہری پور نے افسران پولیس و جوانوں سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ آپ کے مسائل کے حل کے لئے ممکنہ کوشش کرنے کے ساتھ فلاحی کاموں کے لئے بھی اقدمات کیے جائیں گئے۔ شہریوں کے ساتھ بداخلاقی و بد تمیزی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔ ڈیوٹی کے دوران اپنی حفاظت کو یقینی بناتے ہوئے بُلٹ پروف جیکٹ و ہیلمٹ کا استعمال یقینی بنائیں۔ تھانوں،گشتوں،سنیپ چیکنگ،سرچ آپریشن کو مزید فعال کرنےاور عوام کے ساتھ خندہ پیشانی کے ساتھ پیش آئیں اور ان کی شکایت و مسائل کے حل کے لئے بھی اولین بنیادوں پر اقدامات کریں۔عوام کی خدمت اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائیوں کو مزید تیز کریں۔ اپنی ڈیوٹی ایمانداری سے سرانجام دیں۔ آپ اپنی عرض و معروض کے لئے میرے دفتر آکر بلاججھک اپنے کسی بھی ذاتی و فلاحی مسائل یا شکایت سے آگاہ کرسکتے ہیں۔اچھی ڈیوٹی کے مرتکب پولیس افسران و جوانوں کو انعام سے نوازانے کے ساتھ غیر قانونی فعل اور جرائم پیشہ عناصر کے ساتھ مراسم رکھنے والوں کے خلاف محکمانہ و قانونی کاروائی بھی کی جائے گی۔