میں کس کے ہاتھ اپنا لہو تلاش کروں دستانے پہن رکھے ہیں سارے شہر نے

 
0
143

*میں کس کے ہاتھ اپنا لہو تلاش کروں
دستانے پہن رکھے ہیں سارے شہر نے*

مذمت مذمت پرزور مذمت

ہری پور 22 جنوری 2022 (ٹی این ایس): ہری پور سینئر صحافی و کالم نگار ملک محمد اقبال کے گھر گزشتہ رات ہونے والے حملے کی پر زوز مذمت کرتے ہیں ان خیالات کا اظہار سینئر صحافی و کالم نگار ممبر این جے پی اسلام آباد ملک رضوان چوہان نے آئی جی کے پی کے، ڈی آئی جی ہزارہ،ڈی پی او ہری پور سے فاٸرنگ میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کا مطالبہ کر دیا

ہری پور آئے روز پے در پے ڈاکہ راہزنی کی بڑھتی ہوئی وارداتوں میں اضافہ ضلع ہری پور کی پولیس انتظامیہ کے لیے سوالیہ نشان؟

ملک محمد اقبال کے گھر پے فائرنگ کے واقعہ کے بعد ضلع ہری پور کی عوام میں خوف و ہراس پھیل گیا ہم پریس کلب اسلام آباد الیکٹرانک میڈیا اسلام آباد پریس کلب یونین کی طرف سے سینئر صحافی و کالم نگار ملک محمد اقبال کے گھر پے حملہ میں ملوث ملزمان کے خلاف فی الفور گرفتاری کا مطالبہ کرتے ہیں جس طرح پیارے ملک پاکستان میں صحافیوں کو بے دردی سے قتل و غارت کا جو بازار گرم ہو رہا ہے اس کی ہم شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں اور صدر پاکستان وزیراعظم پاکستان چیف آف آرمی سٹاف انٹیلی جنس بیورو سی پرزور مطالبہ کرتے ہی کہ خدارا پاکستان کے چوتھے ستون کی حفاظت کی جائے پاکستان میں بسنے والے صحافیوں کی جان و مال کی حفاظت کو اولین قرار دیا جائے