پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں منفی رجحان ، 100 انڈیکس میں 400 سے زائد پوائنٹس کی کمی

 
0
138

اسلام آباد 22 جنوری 2022 (ٹی این ایس): گزشتہ ہفتے پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار منفی رجحان میں رہا اور 100 انڈیکس میں 400 سے زائد پوائنٹس کی کمی ہوئی۔

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں گزشتہ ایک ہفتے کے دوران 100 انڈیکس میں 745 پوائنٹس کی کمی ہوئی جس کے بعد انڈیکس 45 ہزار 18 پوائنٹس پر بند ہوا۔

17 سے 21 جنوری 2022 کے دوران انڈیکس کی ہفتہ وار بلند ترین سطح 45 ہزار 771 پوائنٹس اور کم ترین سطح 44 ہزار 274 پوائنٹس رہی۔

ایک ہفتے کے دوران مارکیٹ میں 1 ارب شیئرز کے سودے ہوئے۔

شیئرز بازار کے ہفتہ وار کاروبار کی مالیت 37 ارب روپے رہی جبکہ مارکیٹ کیپٹلائزیشن 114 ارب کم ہو کر 7 ہزار 732 ارب روپے ہوگئی۔