ہری پور پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بلاتفریق کاروائیاں

 
0
133

نارکوٹکس ایریڈیکشن ٹیم کے ہمراہ کاروائیوں کے دوران 6 کلو 985 گرام چرس، 2 کلو 060 گرام ہیروئن اور 104 لیٹر شراب برآمد
قمار بازوں کے خلاف کامیاب کاروائی کے دوران 4 جواریوں کو گرفتار کرتے ہوئے رقم مبلغ 22770 روپے اور دیگر آلات برآمد۔
سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن، سنیپ چیکنگ و اسلحہ کی دوکان چیکنگ کے دوران 58 عدد پستول، 01 رائفل، 09 بندوق اور مختلف بور کے 7247 کارتوس برآمد

ہری پور 24 جنوری 2022 (ٹی این ایس): ڈی پی او ہری پور لیفٹینٹ کمانڈر (ر) کاشف آفتاب احمد عباسی کی ہدایات پر ضلع بھر میں جرائم پیشہ عناصر خاص کر منشیات فروشوں ، جواریوں، غیر قانونی اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف بلاتفریق کاروائیاں۔
ایس ایچ او تھانہ سٹی انسپکٹر محمد عارف خان نے ہمراہ دیگر نفری پولیس کے دہیہ چھوہر شریف میں قمار بازی کی محفل پر کاروائی کے دوران 4 جواری محمد شکیل ولد وارث خان، افسران خان ولد اسلم خان، افضل خان ولد وارث خان ساکنان چھوہر شریف اور صفدر الرحمن ولد فضل الرحمن سکنہ چاندنی چوک کھلابٹ سیکٹر نمبر 1 کو گرفتار کرکے داؤپر لگی مبلغ 11،200 ،تلاشی کے دوران 11570 روپے اور 1 جوڑی تاش و چھکا برآمد کرکے قمار بازی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا۔
ضلع بھر میں مختلف تھانہ جات کے ایس ایچ اوز نے ہمراہ نارکوٹکس ایرڈیکشن ٹیم اور دیگر نفری پولیس کے کاروائیوں کے دوران منشیات فروشی میں ملوث 9 افراد کو گرفتار کرکے قبضہ سے 6 کلو 985 گرام چرس 2 کلو 060 گرام ہیروئن اور 104 لیٹر شراب برآمد ۔ تھانہ سٹی پولیس نے ہمراہ نارکوٹکس ایریڈیکشن ٹیم و دیگر نفری پولیس کے ایس ڈی پی او سرکل ہیڈ کوارٹر فدا محمد کی نگرانی میں کاروائیاں کرتے ہوئے محمد عدیل ولد ارشد سکنہ منڈی موڑ ہری پورکےقبضہ 2000 گرام چرس ،عمران ولد مان اکثر سکنہ تلوکر کے قبضہ سے 1200 گرام چرس،اویس ولد شبیر احمد سکنہ ایبٹ آباد کے قبضہ سے 850 گرام چرس ،آزاد خان ولد شیر بہادر سکنہ محلہ خاناں والا درویش کے قبضہ سے 101 لیٹر شراب برآمد۔ ایس ایچ او تھانہ سرائے صالح ساجد نواز نے ہمراہ نارکوٹکس ایریڈیکشن ٹیم و دیگر نفری پولیس کے کاروائیاں کرتے ہوئے شہزاد ولد کالا خان سکنہ جدون آباد سرائے صالح کے قبضہ سے 2215 گرام چرس، 60 گرام ہیروئن ،زعفران ولد زیور خان سکنہ بگڑہ نمبر 2 کے قبضہ سے 40 گرام چرس ،صفیر احمد ولد خورشید خان سکنہ نئی آبادی علی خان کے قبضہ سے 3 لیٹر شراب برآمد ۔ ایس ایچ او تھانہ کھلابٹ صدیق شاہ نے ہمراہ نارکوٹکس ایرایڈیکشن ٹیم و دیگر نفری پولیس کے ایس ڈی پی او سرکل صدر افتخار احمد سواتی کی نگرانی میں کاروائیاں کرتے ہوئے ارشاد ولد انور سکنہ سنگا کے قبضہ سے 2080 گرام چرس ،1 پستول اور 15 عدد کارتوس ،فراز احمد تنولی ولد امراز خان سکنہ دروازہ کے قبضہ سے 600 گرام چرس برآمد ۔ سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن، سنیپ چیکنگ و اسلحہ کی دوکان چیکنگ کے دوران 58 عدد پستول، 01 رائفل، 09 بندوق اور مختلف بور کے 7247 کارتوس برآمد۔ ملزمان کو حسب ضابطہ گرفتار کرکے مختلف تھانہ جات کی حدود میں منشیات ایکٹ اور اسلحہ آرڈینس کے تحت مقدمات درج رجسٹر کرلئے۔