ضلع ہری پور میں 5 روزہ انسداد پولیو مہم آج سے سیکورٹی کے فول پروف انتظامات میں جاری۔

 
0
126

ڈی پی او ہری پور لیفٹینٹ کمانڈر (ر) کاشف آفتاب احمد عباسی نے ضلع ہری پور میں آج سے شروع ہونے والی 5 روزہ پولیو مہم کے لئے سیکورٹی پلان جاری کردیا

ہری پور 24 جنوری 2022 (ٹی این ایس): سیکورٹی پلان کے تحت 34 پولیو ٹیموں کے ساتھ 130 سے زائد پولیس افسران و جوانان تعینات کئے گئے۔ ضلع کے مختلف حصوں میں جاری پولیو مہم کے دوران سیکورٹی کے فول پروف انتظامات کرنے کے ساتھ متعلقہ ایس ایچ اوز برائے راست نگرانی کررہے ہیں۔ ضلع کے داخلی و خارجی راستوں اور اہم گزرگاہوں پر بھی چیکنگ کے عمل کو مزید سخت کردیا گیا ہے۔ ایڈیشنل ایس پی ہری پور محمد آیاز اور سرکل ایس ڈی پی اوز نے وقتاً فوقتاً پولیس ٹیموں کی سیکورٹی کا خود جائزہ لیتے رہے اور سیکورٹی پر تعینات افسران و جوانوں کو ہدایت دی کہ اپنی ڈیوٹی الرٹ ہوکر کریں تاکہ پرامن طریقے سے پولیو مہم اختتام پذیر ہوسکے۔