آئی سی سی انڈر 19 ورلڈ کپ، پاکستان نے پاپوا نیو گنی کو9 وکٹوں سے شکست دے دی

 
0
362

اسلام آباد 24 جنوری 2022 (ٹی این ایس): بین الاقوامی کرکٹ کونسل (آئی سی سی ) کے زیر اہتمام انڈر 19 ورلڈ کپ میں پاکستان نے پاپوا نیو گنی کو یکطرفہ مقابلے کے بعد 9 وکٹوں سے ہرا دیا، اس طرح قومی ٹیم نے تینوں گروپ میچز جیت کر 6 پوائنٹس کے ساتھ پہلی پوزیشن حاصل کر لی ہے۔

پورٹ آف سپین میں کھیلے گئے گروپ سی کے میچ میں پاپوا نیو گنی کی ٹیم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 22.4 اوورز میں صرف 50 رنز بنا کر پویلین واپس لوٹ گئی، 9 کھلاڑی دوہرا ہندسہ عبور نہ کر سکے جبکہ 4 کھلاڑی صفر پر آؤٹ ہوئے، کرسٹوفر کلاپت 11 رنز کے ساتھ ٹاپ سکورر رہے۔ پاکستان انڈر 19 کی طرف سے محمد شہزاد اور احمد خان نے شاندار بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے بالترتیب 5 اور 3 وکٹیں حاصل کیں۔

جواب میں پاکستان نے مطلوبہ ہدف 12 اوورز میں ایک وکٹ کے نقصان پر حاصل کر لیا، عباس علی 27 اور حسیب اللہ 18 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے جبکہ احمد خان کو مرد میدان قرار دیا گیا۔ واضح رہے کہ یہ پاکستان کی یہ مسلسل تیسری کامیابی ہے، اس طرح گرین شرٹس نے اپنے گروپ میں ناقابل شکست رہنے کا اعزاز حاصل کیا ہے۔