13 سال سے سندھ میں جو حکومت ہے وہ کراچی میں کچھ نہیں کرتی، اسد عمر

 
0
338

اسلام آباد 29 جنوری 2022 (ٹی این ایس): وفاقی وزیر اسد عمر نے کراچی میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کراچی کے مسائل حل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں کیونکہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عوامی خدمت پر یقین رکھتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ 13 سال سے سندھ میں جو حکومت ہے وہ کراچی میں کچھ نہیں کرتی اور کراچی میں زیادہ تر منصوبے تو وفاق کے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: جب تک دولت نہیں بڑھتی غربت کم نہیں کی جا سکتی، وزیر اعظم

وفاقی وزیر نے کہا کہ کراچی میں پبلک ٹرانسپورٹ کا مسئلہ حل کر دیا ہے۔ وفاقی حکومت نے کراچی کو گرین لائن بس سروس دی لیکن سندھ پر وہ حکومت مسلط ہے جو کوئی کام نہیں کر رہی۔

انہوں نے کہا کہ تاجروں کے ٹیکس سے ملک چلتا ہے اور کراچی ٹرانسفارمیشن پلان کے تحت کے سی آر کا منصوبہ بھی شامل کیا گیا ہے۔