مہنگائی کی ماری عوام بجلی کے جھٹکے کے لئے ہوجائیں تیار

 
0
215

اسلام آباد 01 فروری 2022 (ٹی این ایس): بجلی کی قیمتوں میں 3 روپے 12 پیسے فی یونٹ اضافے کی تیاریاں کرلی گئیں، نیپرا بجلی کی قمیتوں میں اضافے کے لئے سی پی پی اے کی درخواست پر کل سماعت کرے گا۔

بجلی کی قیمتوں اضافہ کی درخواست دسمبرکے ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں دی گئی ہے۔ درخواست میں کہا گیا ہے کہ دسمبر 2021 میں 8 ارب 52 کروڑیونٹ بجلی پیدا ہوئی اور پیداوارلاگت 73 ارب 84 کروڑروپے رہی۔

درخواست میں مزید بتایا گیا ہے کہ ‏22 روپے 24 پیسے میں فرنس آئل سے مہنگی ترین بجلی پیدا کی گئی۔ ایل این جی سے 17 روپے 80 پیسے، ڈیزل سے ‏14 روپے 8 پیسے جبکہ کوئلے سے 13 روپے 31 پیسے فی یونٹ بجلی پیدا کی گئی۔

ایران سے 13 روپے 26 پیسے فی یونٹ میں بجلی درآمد کی گئی۔ ذرائع کے مطابق اضافے کی صورت میں صارفین پر 30 ارب سے زائد اضافی بوجھ پڑے گا۔