بھائی سینیٹراسدخان جونیجو مجھےاورمیری بہنوں کووراثت میں ملی جائیداد سےدستبرداری کےلیےدباؤڈال رہےہیں: فضہ جونیجو کا سپریم کورٹ سے رجوع

 
0
493

‏اسلام آباد، ستمبر 09 (ٹی این ایس):سابق رکن قومی اسمبلی اور سابق وزیراعظم کی بیٹی فضہ جونیجو نے سپریم کورٹ سےرجوع کرتے ہوئے اپنے ینیٹراسدجونیجو پر الزام عاید کرتے ہوئے کہا  کہ  وہ انکی اور  دیگر بہنوں  کی وراثت میں ملی سےدستبرداری کےلیےدباؤڈال رہےہیں۔

‎فضہ جونیجو نے سپریم کورٹ میں درخواست دے دی، ‏چیف جسٹس ثاقب نثارنےفضہ جونیجوکی درخواست پرنوٹس لے لیا‏۔فضہ جونیجوکی درخواست پر4بہنوں اوربھائی سینیٹراسدجونیجو کونوٹس جاری کر دیئے گئے ، ‏بھائی اوربہنیں12ستمبرکوچیف جسٹس کےسامنے چیمبر میں پیش ہوں گے‏فضہ جونیجوسابق وزیراعظم محمدخان جونیجوکی بیٹی ہیں۔

‎‏ درخواست  میں کہا گیا ہے کہ مجھےاورمیری بہنوں کوجائیدادوراثت میں ملی ‏بھائی سینیٹراسدخان جونیجوجائیداد سےدستبرداری کےلیےدباؤڈال رہےہیں ‏بھائی اسدجونیجونےخودساختہ فیملی ڈیڈبنائی ہوئی ہے‏فیملی ڈیڈمیں اسدجونیجوکےدستخط بھی جعلی ہیں، 5بہنوں کوسگےبھائی سےجان کاخطرہ ہے ۔