ہمارےدورمیں شرح خواندگی45فیصدسےبڑھ کر70فیصدہوئی ہے : حمزہ شہباز

 
0
363

زیورتعلیم پروگرام کےتحت4لاکھ65ہزارطالبات کوتعلیمی وظائف دئیے،60لاکھ سےزائدبچےاسکولوں میں داخل ہوئے: خواندگی کےعالمی دن کےموقع پربیان

‏لاہور، ستمبر 09 (ٹی این ایس): پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز شریف  نے اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ ہم بلاتفریق تعلیمی معیارکی بہتری کےلیےکوششیں جاری رکھیں گے۔خواندگی کےعالمی دن کےموقع پربیان جاری کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ  ہمارے دور حکومت میں ‏اسکولوں میں طلبااورطالبات کےتناسب میں فرق بھی کم ہوا‏۔زیورتعلیم پروگرام کےتحت4لاکھ65ہزارطالبات کوتعلیمی وظائف دئیےگئے،‏اساتذہ کےٹریننگ پروگرام نےتعلیمی معیارکی بہتری میں کلیدی کرداراداکیا،60لاکھ سےزائدبچےاسکولوں میں داخل ہوئے‏،پنجاب ایجوکیشن ریفارمزروڈمیپ پروگرام کی کامیابی کاتناسب95فیصدتھا،‏ہمارےدورمیں شرح خواندگی45فیصدسےبڑھ کر70فیصدہوئی ہے‏بچوں کی تعدادمیں اضافہ ہماری تعلیمی اصلاحات میں کامیابی کاثبوت ہے ‏مڈل اورہائی اسکول میں بچوں کی تعدادمیں اضافہ ہواہے۔