وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارکی زیر صدارت صوبائی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس

 
0
300

لاہور جون 14 (ٹی این ایس): صوبائی وزیر قانون راجہ بشارت، صوبائی وزیر خزانہ ہاشم جواں بخت، دیگر وزراء اوراراکین پنجاب اسمبلی کی اجلاس میں شرکت۔ اجلاس میں پنجاب اسمبلی کے بجٹ سیشن کے حوالے سے حکمت عملی طے کی گئی۔ وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کل پنجاب میں اپنا باقاعدہ بجٹ پیش کر رہی ہے۔  مشکل اقتصادی حالات کے باوجود اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے بہترین بجٹ پیش کرنے جا رہے ہیں۔ تحریک انصاف کا صوبائی بجٹ پارٹی منشور کا عکاس ہو گا۔ ہمارا بجٹ عام آدمی کیلئے ہے۔  پنجاب میں حقیقی ترقی کا سفر اب شروع ہو رہا ہے۔  بجٹ میں جنوبی پنجاب یکساں ترقی پروگرام کے تحت ایک بڑی رقم بھی مختص کی جا رہی ہے۔ سابق دور میں جن علاقوں کو نظر انداز کیا گیا ان کی ترقی پر فوکس کیا جا رہا ہے۔ بجٹ کی تیاری میں منتخب نمائندوں کی آرا کو اہمیت دی گئی ہے۔ میں اور وزراء بجٹ سیشن کے دوران اسمبلی میں موجود رہیں گے۔ اراکین اسمبلی بجٹ سیشن اور بحث میں بھرپور حصہ لیں۔ تحریک انصاف کی صوبائی حکومت عوام دوست اورمتوازن بجٹ پیش کرے گی۔ تحریک انصاف کی حکومت کے بجٹ میں سماجی شعبوں کی بہتری پر خصوصی توجہ دی گئی ہے۔ کفایت شعاری اوربچت تحریک انصاف کی حکومت کا طرۂ امتیازہے۔ بجٹ میں کفایت شعاری کیلئے اقدامات کی واضح جھلک دکھائی دے گی۔ تعلیم اورصحت کے شعبوں میں اصلاحات کی جارہی ہیں۔ پنجاب اسمبلی نے ریکارڈقانون سازی کر کے تمام صوبائی حکومتوں سے لیڈ لی ہے۔ صوبے کے ریسٹ ہاؤسز کوعوام کیلئے اوپن کیاگیا ہے۔ سی آرپی سی کے تحت تاریخ میں پہلی بار قیدیوں کی سزاؤں میں کمی کی گئی ہے۔ اراکین اسمبلی میرے دست و بازو ہیں۔ اراکین اسمبلی سے ملاقاتوں کا سلسلہ بجٹ اجلاس کے دوران جاری رہے گا۔ اراکین اسمبلی کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کریں گے۔ بجٹ پر عام بحث پیر سے شروع ہوگی۔صوبائی وزیر قانون راجہ بشارت اراکین اسمبلی بجٹ بحث میں بھر پور حصہ لیں۔راجہ بشارت بجٹ کی تیاری پر بہت محنت کی گئی ہے۔صوبائی وزیر خزانہ ہاشم جواں بخت بجٹ تحریک انصاف کے منشورکا آئینہ دار ہے۔ہاشم جواں بخت غیر ترقیاتی اخراجات کو کم کیا جا رہا ہے۔ صحت اورزرعی شعبہ کیلئے خصوصی اقدامات کا اعلان ہوگا۔ صوبائی وزیر خزانہ نے پارلیمانی پارٹی کو بجٹ کے اہم خدو خال سے آگاہ کیا۔