تنگوانی میں لاک ڈاون کے دوران ٹاؤن انتظامیہ کی جانب سے صفائی مہم بدستور جاری

 
0
292

تنگوانی اپریل 02 (ٹی این ایس): شہر کے چوک چوراہے گلیوں میں وقفے وقفے سے اسپرے کر کے چونا گرایا جا رہا ہے۔ ٹاؤن چیئرمین میر اشرف علی خان بجارانی کے احکامات پر ٹی ایم او آغا فاروق احمد پٹھان شہر کے مختلف چوراہوں میں صفائی نظام کو بہتر بنانے کے لیے مثبت اقدامات کر رہے ہیں۔ ٹاون چیئرمین میر اشرف علی خان بجارانی نے کہا کہ کورونا وائرس کی وجہ سے پوری دنیا پریشان ہے اس وبائی مرض سے بچنے کے لیے شہر میں صفائی ستھرائی کے نظام کو بہتر سے بہتر بنایا جا رہا ہے تاکہ بیماریاں کم ہو سکیں۔ انھوں نے کہا کہ اس مشکل وقت اور اس مشکل گھڑی میں ہم اپنے شہریوں کے ساتھ ہیں، بے روزگار اور غریب طبقہ کے لوگوں کو فنڈ اور راشن دیا جائے گا، سندھ حکومت غریب طبقے کیلئے کام کر رہی ہے پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور وزیر اعلی سندھ کے حکم پر علاقے کے ایم پی اے صوبائی وزیر میر شبیر علی خان بجارانی تنگوانی سمیت ضلع بھر کے عوام کے اس مشکل وقت میں ساتھ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس مشکل گھڑی میں ٹاون کے عوام کے ساتھ ہیں اور ان کی مدد کے لیے تمام تر وسائل استعمال میں لائیں جائیں گے ۔ جب کہ ٹی ایم او تنگوانی آغا فاروق احمد پٹھان نے کہا کہ ٹاؤن چیئرمین میر اشرف علی خان بجارانی کے احکامات پر شہر میں صفائی ستھرائی نظام کو بہتر بنایا گیا ہے دن رات ٹاؤن کے ملازم لاک ڈاؤن میں صفائی کے نظام کو بہتر بنانے کے لیے کام کر رہے ہیں ایمرجنسی کی اس گھڑی میں اپنے شہریوں کے ساتھ ہیں