کراچی ایس ایس پی ویسٹ فدا حسین جانوری کے احکامات پر منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری

 
0
831

کراچی اپریل 02 (ٹی این ایس): کراچی ایس ایس پی ویسٹ فدا حسین جانوری کے احکامات پر منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن مختلف مقامات پر پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیاں کیں۔ ایس ایچ او مومن آباد انسپکٹر محمد اسماعیل اور انٹیلی آفیسر کے سربراہ میں پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے منشیات ڈیلر محمد اکرم کو رکشہ نمبر ڈی 4868 کے ذریعے منشیات اسمگل کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا جس پر مقدمہ بھی درج کر دیا گیا ۔ دوسرے کاروائی میں ایس ایچ او سعیدآباد افتخار قریشی نے کاروائی کرتے ہوئے لاکھوں روپیوں کی مالیت کی سمگل شدہ غیرقانونی خشک دودھ برآمد کرلیا ۔ سوزوکی نمبر کی ۔ واء -2221 سے تیس کٹہ سمگل شدہ خشک دودھ برآمد کرکے اسمگلنگ میں ملوث ملزم علی بخش کو گرفتار کرلیا براہمن خوش کو دودھ قانونی کارروائی کے بعد کسٹم کے حوالے کیا گیا ۔ ایس ایس پی ویسٹ فدا حسین جانوری نے کامیاب کاروائی پر پولیس پارٹی کو شاباشی دی