کرم پور میں بدامنی عروج پر امن کی صورتحال بگڑ گئی کرم پور کے قریب مسلح افراد 2 افراد کو اغوا کرکے لے گئے

 
0
317

تنگوانی اپریل 02 (ٹی این ایس): متاثرہ خاندان اپنے مغویوں کے لیے سراپا احتجاج بن گئے۔ کرم پور کے قریب ٹھل بی سکشن پولیس تھانے کے حدود کرم پور کے گاؤں حمل خان جعفری کے رہائشی دو کزن 20 سالہ نوجوان نعمت اللہ ولد عطا محمد جعفری اور 23سالہ اصغر علی جعفری ولد لال خان جعفری اپنے گھر کے قریب تربوز کی فصل کو ٹیوبویل پر سوئے ہوئے تھے کہ رات نامعلوم 6 سے زائد مسلح افراد نے انہیں یرغمال بنا کر اغوا کر کے کچے کے طرف لے گئے تاہم اغواء ہونے والے نوجوان رشتے میں آپس میں کزن تھے ۔ جبکہ نعمت اللہ یونیورسٹی کے طالبعلم ہے ۔ صبح دیر تک نوجوان گھر واپس نہیں آئے تو ورثہ نے ان کی تلاش شروع کر دی ۔ جب وہ تلاش کے دوران ملے تو ورثاء فورن بی سیکشن ٹھل کو اطلاع دی اور جب کہ اطلاع ملنے پر نوجوان کی ورثاء بھی پہنچ گئے تاہم انہوں نے دونوں مغویوں کے قدموں کے نشان ناپر کوٹ پولیس تھانے کے حدود گڑھی تیغو کچے کے علائقے ڈک بند کے مقام پر غائب کرکے واپس ہوگئے ۔ دوسری جانب دونوں مرغیوں کے گھر میں ماحول سوگوار ہوگیا اور نوجوانوں کی باحفاظت واپسی کے لئے قرآن پاک کی وردی اور دعائوں کا سلسلہ شروع کیا گیا ۔ مغویوں کے وارثوں استاد عطا محمد جعفری لال خان جعفری ڈاکٹر جمشید جعفری استاد غلام حسین جعفری فقیر مراد جعفری اوردیگر نے احتجاج کرتے ہوئے انڈس ہائی وے روڈ پر دھرنا دیا احتجاج کے دوران انہوں نے کہا کہ جعفری برادری انتہائی شریف لوگ ہیں انہوں نے کہا کہ ہماری کسی کے ساتھ دشمنی نہیں ہمارے نوجوانوں کو اغوا کیا گیا ہے تا کہ انہیں جلد سے جلد بازیاب کرایا جائے انہوں نے صوبائی وزیر میر شبیر علی خان بجارانی اور دیگر سے اپیل کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ ہمارے نوجوانوں کو باحفاظت جلد سے جلد بازیاب کرایا جائے دیگر صورت میں ہم پرامن احتجاج کا حق رکھتے ہیں جبکہ واقعے کے باعث علاقے میں خوف وہراس پھیل گیا ۔ جبکہ کرمپور کے سیاسی سماجی رہنماؤں میر فضل الہی بنگلانی فیض محمد بجارانی جاوید عثمان بجارانی غلام یاسین جعفری اوردیگر نے نوجوان متعلق جعفری اور اصغر جعفری کے اغوا کے واقعے کو انتہائی افسوسناک واقعہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ نوجوانوں کی اغوا کی جتنی بھی مذمت کی جائے وہ کم ہے انہوں نے کہا کہ جکیب آباد کشمور شکارپور ضلعے میں ڈاکوراج کام ہے انہوں نے کہا کہ یہاں پر امن و امان کی صورتحال انتہائی خراب ہے اور یہاں امن کہیں پر بھی نظر نہیں آتا انہوں نے کہا کہ سندھ کے وزیر اعلی سید مراد علی شاہ اور صوبائی وزیر میر شبیر علی خان بجارانی آئی جی سندھ اور دیگر اعلیٰ حکام کو چاہئے کہ فلفور نوجوانوں کی بازیابی کے لیے نوٹس لیں اور انھیں باحفاظت بازیاب کروائیں ۔ اور مغویوں کی ورثہ کو تحفظ دے کر نوجوانوں کو جلد بازیاب کرایا جائے جبکہ رابطہ کرنے پر ٹھل بی سیکشن اور جونگل پولیس چوکی انچارج علی گل چولیانی نے بتایا کہ نوجوان نعمت اللہ جعفری اصغر جعفری کو مسلح افراد اغوا کرکے لیے گئے ہیں تاہم پولیس ہر رخ سے واقعے کی تفتیش کر رہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے ٹریسنگ کے ذریعے مغویوں کی موبائل نمبر اور لوکیشن جانچا جارہے اور پولیس مکمل ہر طرح سے اپنی کوششیں کر رہی ہے تاکہ مغوی جلد سے جلد بازیاب ہو سکے ۔ دوسری جانب خبر فائل ہونے تک واقعے کا مقدمہ درج نہ ہوسکا ۔