ٹی ایل پی سربراہ سعد رضوی کل رشتہ ازدواج میں منسلک ہو جائیں گے

 
0
424

لاہور 02 فروری 2022 (ٹی این ایس): لاہور،تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی)کے سربراہ سعد حسین رضوی کل رشتہ ازدواج میں منسلک ہو جائیں گے۔تفصیلات کے مطابق سعد حسین رضوی کا نکاح کل 3 فروری بروز جمعرات کو ہو گا۔سعد حسین رضوی کے نکاح کی تقریب سادہ ہو گی جس میں صرف خاندان کے افراد شریک ہوں گے۔سعد حسین رضوی کا ولیمہ 6 فروری کو لاہور میں ہو گا۔