آصف زرداری اور بلاول بھٹو ظہرانے کے لیے شہبازشریف کی رہائش گاہ پہنچ گئے

 
0
123

اسلام آباد 05 فروری 2022 (ٹی این ایس): اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی شہباز شریف کی جانب سے پیپلزپارٹی کی قیادت کے اعزاز میں ظہرانہ شروع ہوگیا۔

آصف علی زرداری اور بلاول بھٹو ظہرانے کے لیے شہبازشریف کی رہائش گاہ پہنچ گئے۔ مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز بھی ماڈل ٹاون میں موجود ہیں۔

ظہرانے کے لیے ن لیگی ترجمان مریم اورنگزیب،سعد رفیق اور دیگر بھی شہبازشریف کی رہائش گاہ پر موجود ہیں۔شہباز شریف نے آصف زرداری اور بلاول بھٹو کا استقبال کیا۔مریم نواز اور حمزہ شہبازدوران استقبال شہبازشریف کے ہمراہ تھے۔

سیاسی رہنماوں کی ملاقات میں ملکی سیاسی و معاشی صورتحال اور لانگ مارچ سے متعلق گفتگو ہوگی۔