محمد حسنین کے بائو لنگ ایکشن کے سے پی سی بی کااعلامیہ

 
0
674

اسلام آباد 05 فروری 2022 (ٹی این ایس): محمد حسنین کا بائولنگ ایکشن ٹیسٹ 21 جنوری کو لاہور میں واقع آئی سی سی سے ایکریڈیٹڈ لیب میں کیا گیا ، جس کا جائزہ لینے کے بعد کرکٹ آسٹریلیا کے ماہرین نے فاسٹ بائولر کے بائولنگ ایکشن کو غیرقانونی قرار دیا ہے۔

اس حوالے سے پی سی بی کا بیان مندرجہ ذیل ہے۔پی سی بی کو کرکٹ آسٹریلیا سے محمد حسنین کے بائولنگ ایکشن کی ایک مفصل جائزہ رپورٹ آج موصول ہوئی ہے، جس میں بتایا گیا ہے کہ گڈ لینتھ اورفل لینتھ ،بانسر اور سلو بانسر کی ڈیلیوریز پھینکتے وقت ان کے بازو کا خم 15 ڈگری کی حد سے تجاوز کررہا ہے۔

اس رپورٹ کا جائزہ لینے اور اپنے بائولنگ ماہرین سے تبادلہ خیال کرنے کے بعد پی سی بی کو یقین ہے کہ فاسٹ بائولر کے بائولنگ ایکشن میں یہ مسئلہ حل ہوسکتا ہے۔ پی سی بی اب ایک بائولنگ کنسلٹنٹ کا تقرر کرے گا جو محمد حسنین کے ساتھ کام کرے گا تاکہ وہ اپنے بائولنگ ایکشن کو درست کر سکیں اور دوبارہ جانچ کے لیے تیار ہوں۔

محمد حسنین پاکستان کا اثاثہ اور ان چند بائولرز میں شامل ہیں جو تسلسل سے 145 کلومیٹر کی رفتار سے گیند پھینکتے ہیں۔ لہذا ایچ بی ایل پی ایس ایل 7 کی ٹیکنیکل کمیٹی کی سفارش پرپی سی بی نے فیصلہ کیا ہے کہ محمد حسنین کو ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ میں مزید شرکت کی اجازت نہیں ہوگی۔

غیر قانونی بائولنگ ایکشن قوانین کے تحت اب جب تک محمد حسنین دوبارہ اپنے بائولنگ ایکشن کا ٹیسٹ کلیئر نہیں کرلیتے، وہ بین الاقوامی کرکٹ میں بھی بائولنگ سے معطل رہیں گے۔