بہارہ کہو سے مری جانے والی تیز رفتار گاڑی پیٹرول پمپ کے بورڈ سے ٹکرا گٸی

 
0
215

اسلام آباد 06 فروری 2022 (ٹی این ایس): بہارہ کہو سے مری جانے والی تیز رفتار گاڑی پیٹرول پمپ کے بورڈ سے ٹکرا گٸی, حادثے میں میں 4فراد جاں بحق جبکہ دو افراد شدید زخمی ہو گیا جاں بحق ہونے والوں میں حمزہ ممتاز، فرحان عباسی،جبکہ ایک نامعلوم شخص جس کی ابھی تک کوئی شناخت نہ ہو سکی زخمی ہونے والوں میں سہراب اور سبحان شامل ہیں حادثے میں جاں بحق ہونے والوں اور زخمیوں کو طبی امداد دینے کے لیے پمز ہسپتال منتقل کر دیا گیا گاڑی میں سوار افراد بارہ کہو سے مری جا رہے تھے حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا، مقامی لوگوں نے موقع پر پہنچ کے جاں بحق اور زخمی افراد کو پمز ہاسپٹل اسلام آباد منتقل کر دیا،