حافظ اقبال محمود کاٹھیا تحصیلدار محکمہ مال وہاڑی نے یونین کونسل نمبر 18 کے گاؤں چک نمبر 569 ای بی میں دہیی مرکز مال کا افتتاح کر دیا

 
0
244

وہاڑی 07 فروری 2022 (ٹی این ایس): حافظ اقبال محمود کاٹھیا تحصیلدار محکمہ مال وہاڑی نے یونین کونسل نمبر 18 کے گاؤں چک نمبر 569 ای بی میں دہیی مرکز مال کا افتتاح کرتے ہوئے کہا کہ حکومت پنجاب کی پالیسی ہے کہ کسانوں کو محکمہ مال کے حوالے سے فرد و دیگر دستاویزات کے حصول کا ان کے گھر کی دہلیز پر ممکن بنایا گیا ہے کسانوں کو محکمہ مال کے حوالے سے اپنے ریکارڈ انتقال فرد اور و دیگر دستاویزات کے حصول کے لیے وہاڑی جانا پڑتا تھا جسے وقت اور سرمایہ کا ضائع ہوتا تھا اس لیے ہم نے دیہات کے لیول پر ان کسانوں کو ان کے گھر کی دہلیز پر ہیں محکمہ مال کی سہولیات فراہم کر دی ہیں کسانوں کو بھرپور ریلیف فراہم کریں گے اور مشکلات کو حل کرنے کی بھرپور کوشش کریں گے بعد میں انہوں نے سنٹر کا افتتاح کیا پٹواری عرفان خان ڈاھا نے کہا کہ 569 ای بی کے دہیی مرکزے مال میں چک نمبر 569 ای بی چکنمبر 565 ای بی چک نمبر 571 ای بی چک نمبر 573 ای بی کے چکوک کے رقبے کی محمکمہ مال کے مطلقہ دستاویزات یہاں سے حاصل کی جاسکتی ہیں افتتاحی تقریب میں نمبردار ماسٹر مقصود احمد بھٹی نمبردار عبدالمجید جٹ علی احمد محمد عابد پراچہ اختر بھٹی عبدالغفور بھٹی رہنما کسان اتحاد وہاڑی چوہدری شبیر حسین آرائیں ایکس چیئرمین یونین کونسل نمبر 18 ٹھکیدار سرور بھٹی چودھری محمد مشتاق آرائیں اعظم سلیم محمد ارسلان ماسٹر حمزہ نزیر 561 ای بی و دیگر موجود تھے