وزیراعظم کا 10 بہترین وزرا کے ناموں کا اعلان، مراد سعید کی پہلی پوزیشن

 
0
131

اسلام آباد 10 فروری 2022 (ٹی این ایس): اسلام آباد،وزیراعظم عمران خان کی جانب سے بہترین کارکردگی پرتعریفی سرٹیفیکیٹ حاصل کرنے والے دس وزرا میں مراد سعید پہلے نمبرپرآگئے۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم آفس میں وزرا کو تعریفی سرٹیفکیٹ دینے کی تقریب ہوئی، جس میں وزیراعظم عمران خان نے 10 وفاقی وزرا کو بہترین کارکردگی پر تعریفی سرٹیفیکیٹ دیئے۔ تقریب میں وزرا اور وزارتوں کے حکام نے شرکت کی۔کارکردگی میں مراد سعید کی وزارت مواصلات پہلے، اسد عمر کی وزارت منصوبہ بندی دوسرے، ثانیہ نشتر کی سماجی تحفظ و تخفیفِ غربت کی وزارت تیسرے نمبر پر، شفقت محمود کی وزارت تعلیم چوتھے نمبرپررہی۔شیریں مزاری کی وزارت انسانی حقوق پانچویں نمبرپر، وزارت صنعت و پیداوار چھٹے،قومی سلامتی کی وزارت ساتویں، وزیر تجارت عبدالرزاق داد آٹھویں نمبر پر رہے۔شیخ رشید کی وزارت داخلہ نویں اورفخرامام کی نیشنل فوڈ سیکورٹی کی وزارت داخلہ دسویں اورآخری نمبرپررہی۔بہترین کارکردگی دکھانے والی وزارتوں کے ملازمین کو اضافی الانس دیا جائے گا۔بہترین کارکردگی پرتعریفی سرٹیفیکیٹ کے امیدواروں میں ڈاکٹر ثانیہ نشتر،اسد عمر،شاہ محمود، شیخ رشید، فروغ نسیم،مراد سعید ، ملک امین اسلم،خسرو بختیار ، عبدالرزاق داد ،عمر ایوب، حماد اظہر، شوکت ترین، فواد چوہدری، اعظم سواتی اورشبلی فراز شامل تھے۔ وزیراعظم کے معاون خصوصی شہزاد ارباب نے اس حوالے سے رپورٹ تیار کرکے وزیر اعظم آفس کو دی۔