ڈی پی او ہری پور کی صرافہ ایسوسی ایشن کے ساتھ میٹنگ

 
0
164

ہری پور 10 فروری 2022 (ٹی این ایس): ڈی پی او ہری پور لیفٹینٹ کمانڈر (ر) کاشف آفتاب عباسی کی صرافہ ایسوسی ایشن ہری پور کے ساتھ میٹنگ، میٹنگ میں صرافہ عہدیداران و ممبران نے شرکت کی۔میٹنگ میں شرکاء نے ہری پور پولیس کے جوان شہید عمیر خان کی بلند درجات کے لئے فاتحہ خوانی کی۔صرافہ یونین کے مسائل و تجاویز کے حوالے سے بھی آگاہ کرنے کے ساتھ سیکورٹی کے متعلق تفصیلی بات چیت کرتے ہوئے اپنی طرف سے ممکنہ تعاون کی یقین دہانی کروائی۔ ڈی پی او ہری پور نے شرکاء سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ضلع بھر میں امن و امان کے حوالے ہری پور پولیس اپنے تمام تر وسائل بروئے کار لانے کے ساتھ آپکو منظم طریقے سے کاروبار جاری رکھنے کے لئے ہر قسم کی سیکورٹی انتظامات مہیا کرنے کے لئے اقدامات اٹھائے گئی۔صرافہ رہنما دکانوں میں سیکورٹی کے نظام کے لئے موئثر بندوبست کریں اور دوکانوں کے اندر اور باہر مناسب سی سی ٹی وی کیمرہ نصب کریں۔ پولیس کی جانب سے وضع کردہ احکامات پر عملدرآمد کو یقینی بنائیں۔