سی ڈی اے مزدور یونین (سی بی اے) کے ڈویژنل سی بی اے آفس کی افتتاحی تقریب سی ڈی اے اولڈ نیول ہیڈ کوارٹر میلوڈی میں منعقد ہوئی

 
0
121

اسلام آباد 17 فروری 2022 (ٹی این ایس): سی ڈی اے مزدور یونین (سی بی اے) کے ڈویژنل سی بی اے آفس کی افتتاحی تقریب سی ڈی اے اولڈ نیول ہیڈ کوارٹر میلوڈی میں منعقد ہوئی جس میں سی ڈی اے مزدور یونین (سی بی اے) کے قائد چوہدری محمد یٰسین،صدر اورنگزیب خان،چیئرمین راجہ شاکر زمان کیانی،سپریم ہیڈ صوفی محمودعلی،حاجی راجہ محمد صابر،حاجی مشتاق احمد شاہد،سردار محمد آصف،چوہدری طارق گجر،پیر قاری عبید احمد عبید،ملک سرفراز،وارث دلیپ،سلیم بھٹی،رانا ندیم،سردار خان نیازی،راجہ شعبان اختر،شاہد کھٹانہ،سردارنسیم ممتاز،چوہدری منیر،ملک اسلم،چوہدری ناصر عزیز،مہر حنیف،نعمان کیانی،لالہ فرمان،زاہد بھٹی،سردار شوکت،چوہدری انور،عدنان اعوان،تاج کیانی،ملک احسان،عمران اللہ،شفاعت اللہ،ساجد رشید ہزاروی،راجہ غلام مرتضی،یوسف بٹ،نوید احمد خان،حسنین مشتاق،ملک ندیم،ثناء اللہ،ملک یاسر،چوہدری صدیق فورمین سمیت سی بی اے کمیٹی واٹر سپلائی،روڈ زڈائریکٹوریٹ،مینٹی نینس ڈائریکٹوریٹ،سٹی سیوریج،آڈٹ اینڈ اکاؤنٹس،ڈبلیو اینڈ ایس ڈیویلپمنٹ و دیگر ڈائریکٹوریٹس کے نمائندگان اور کارکنوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی،اس موقع پر ڈویژنل سی بی اے آفس کا باضابطہ افتتاح کیا گیا اور ادارے کی تعمیر و ترقی کے لیے خصوصی دعاکی گئی،تقریب سے سی ڈی اے مزدور یونین کے قائد چوہدری محمد یٰسین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ الحمد للہ سابقہ چارسالہ تاریک دورکا خاتمہ ہوچکا ہے اور ملازمین کی فلاح و بہبود اورانکے بہتر مستقبل کے لیے عملی طور پر جدوجہد جاری ہے جس کا واضح ثبوت ملازمین کو آئے روز خوشخبریوں کی صورت میں مل رہا ہے،انھوں نے کہا کہ سابقہ کرپٹ یونین لیڈروں نے صرف اور صرف اپنی کرپشن کا بازارگرم رکھا اور ملازمین کی فلاح کے لیے کوئی کام نہیں کیا حتی کہ ملازمین کو پلاٹوں کے نام پر گمراہ کرتے رہے،آج اللہ کے فضل وکرم سے پلاٹوں کی الاٹمنٹ سمیت تمام کاموں کے لیے تیزی سے عملی کام جاری ہے اور انشاء اللہ بہت جلد بڑی خوشخبریاں ملازمین کو مزید ملنے والی ہیں،سی ڈی اے ملازمین کے حقوق کی ترجمانی ہمار امشن ہے جو آخری سانس تک جاری رہے گا،انتظامیہ کے مثبت رویے پر ہم انکے شکرگزار ہیں اور امید کرتے ہیں کہ وہ سی ڈی اے ملازمین کی خوشحالی اور ادارے کی بہتری کے لیے ملازمین کی منتخب کردہ سی بی اے یونین کے ساتھ ملکر کام کریں گے۔