تناول ویلفیئر آرگنائزیشن کے راہنما و معروف کاروباری شخصیت الحاج خواج محمد خان تنولی کراچی میں انتقال کرگئے

 
0
143

ہری پور 19 فروری 2022 (ٹی این ایس): تناول ویلفیئر آرگنائزیشن کے راہنما و معروف کاروباری شخصیت الحاج خواج محمد خان تنولی کراچی میں انتقال کرگئے۔مرحوم کی نماز جنازہ کراچی میں ادا کی گٸ۔ مرحوم سماجی اور فلاحی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیتے تھے۔ مرحوم الحاج خواج محمد خان تنولی کا تعلق تناول کے گاؤں پاوا سے تھا جنھوں نے کراچی میں رہ کر بھی کبھی اپنے علاقہ کو فراموش نہیں کیا ہزارہ بھر میں انسانیت کی بلا تفریق خدمت اور فلاحی کاموں میں ہمیشہ پیش پیش رہے الحاج خواج محمد خان تنولی کی وفات پر تناول ویلفیئر آرگنائزیشن کے بانی چیئرمین حاجی شکیل احمد تنولی وائس چیئرمین سید فیاض حسین شاہ لاہور باڈی کے صدر اسلم تنولی کھلابٹ یونین آف جرنلسٹس کے صدر قاضی نثار احمد خان تنولی شوکت خان تنولی افتخار خان تنولی ایڈووکیٹ ملک فرزند علی تنولی سمیت تناول ویلفئیر آرگنائزیشن کی جملہ ممبران و عہدے داران کی کثیر تعداد نے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کی بخشش اور لواحقین کے لیے صبر و جمیل کی دعا کرتے ہوئے کہا کہ مرحوم الحاج خواج محمد خان تنولی کی وفات سے تناول ویلفئیر آرگنائزیشن ایک عظیم اور فلاحی انسان سے محروم ہوئی۔ تناول ویلفیئر آرگنائزیشن۔نے ایک روزہ سوگ کا اعلان کیا ہے۔