فکر لاحق ہے کہ افغانستان میں انسانی بحران کو کیسے ٹالا جائے، جرمن چانسلر کو دورہ کی دعوت دی ہے ، وزیراعظم کا ٹویٹ

 
0
326

اسلام آباد 19 فروری 2022 (ٹی این ایس): وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ہمیں فکر لاحق ہے کہ افغانستان میں انسانی بحران کو کیسے ٹالا جائے، جرمن چانسلر کارل نی ہمر کو دورہ پاکستان کی دعوت دی ہے اور ان کے دورے کے منتظر ہیں۔

ہفتہ کو آسٹریا کے چانسلر کی جانب سے وزیر اعظم عمران خان سے افغانستان کی صورتحال پر تبادلہ خیال اور اچھی بات چیت کے حوالے سے کئے جانے والے ٹویٹ کے جواب میں اپنے ٹویٹ میں وزیر اعظم نے کہا کہ میں نے آسٹریا کے چانسلر کو پاکستان مدعو کیاہےاور ان کےدورے پر ان کے پرتپاک خیرمقدم کا انتظار ہے ۔

انہوں نے کہاکہ سب سےپہلےہمیں یہ فکر لاحق ہےکہ افغانستان میں انسانی بحران کیسےٹالاجائے۔وزیراعظم نے کہا کہ ہم شمالی علاقہ جات کی سیاحت کی ترقی کیلئےباہمی تعاون اور پاک-آسٹریا فاخوشولے (آئی اےایس ٹی)کی طرز پرٹیکنالوجی کااشتراک آگے بڑھانے کے خواہاں ہیں۔