وزیراعظم عمران خان دو روزہ دورے پر روس روانہ

 
0
169

اسلام آباد 23 فروری 2022 (ٹی این ایس): وزیراعظم عمران خان نور خان ائیر بیس سے روس کے دو روزہ دورہ پر روانہ ہوگئے۔ دورہ کے دوران اہم وفاقی وزراء بھی وفد کا حصہ ہیں جن میں شاہ محمود قریشی، حماد اظہر، فواد چوہدری اور معید یوسف شامل ہیں۔

طویل عرصہ کے بعد کوئی پاکستانی وزیراعظم روس کا دورہ کر رہے ہیں۔ روسی وزیر خارجہ ایئر پورٹ پر ان کا استقبال کریں گے۔ عمران خان کل ماسکو میں گمنام سپاہیوں کی یاد گار پر جائیں گے جہاں انہیں گارڈ آف آنر پیش کیا جائے گا۔

دورہ کے دوران اہم وفاقی وزراء بھی وفد کا حصہ ہیں جن میں شاہ محمود قریشی، حماد اظہر، فواد چوہدری اور معید یوسف شامل ہیں۔

کل 24 فروری کو وزیراعظم عمران خان اور روسی صدر پیوٹن کے درمیان دوبدو ملاقات ہوگی، جس میں دو طرفہ امور ، خطے کی صورتحال اور خصوصاً افغانستان کی صورتحال پر غور ہوگا۔

ملاقات کے بعد وفود کی سطح کے مذاکرات ہوں گے، جن میں مختلف شعبوں میں تعاون پر باہمی یادداشت کے معاہدے کئے جائیں گے۔

وزیراعظم ماسکو میں پاکستانی بزنس مین اور تاجروں سے ملاقات کریں گے جبکہ روس کی گرینڈ مسجد کا دورہ بھی کریں گے۔