سندھ حقوق مارچ صوبے کے عوام کیساتھ ناانصافیوں کیخلاف ہے،علی زیدی

 
0
299

اسلام آباد 25 فروری 2022 (ٹی این ایس): سمندری امور کے وزیر اور پی ٹی آئی سندھ کے صدر علی حیدر زیدی نے کہا ہے کہ دو ہزار تئیس میں سندھ میں پی ٹی آئی کی حکومت ہوگی۔ جمعہ کے روز جامشورو میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا ملک کے تمام بدعنوان لوگوں کو جیل جانا ہوگا۔انہوں نے کہا پیپلز پارٹی کی حکومت سندھ کو گزشتہ پندرہ سال سے لوٹ رہی ہے لہذا اپنی قسمت بدلنے کے لئے عوام کو پی ٹی آئی کا ساتھ دینا چاہیے۔علی زیدی نے کہا کل سے شروع ہونے والا ہمارا لانگ مارچ بدعنوان لوگوں کے تابوت میں آخری کیل ثابت ہوگا۔