وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے بطور وزیر اعظم حلف اٹھا لیا

 
0
10393

اسلام آباد اگست 1۔(ٹی این ایس ) صدر مملکت ممنون حسین نے نو منتخب وزیر اعظم اسلامی جمہوریہ پاکستان شاہد خاقان عباسی سے ان کے عہدے کا حلف لے لیا۔ اس سلسلے میں ایوان صدر میں سادہ اور پروقار تقریب منعقد ہوئی۔ تقریب میں اسپیکر قومی اسمبلی، پنجاب، سندھ، خیبر پختونخوا، بلوچستان ، گلگت بلتستان کے گورنروں، آزاد کشمیر کے صدر اور وزیر اعظم ، بلوچستان اور گلگت بلتستان کے وزرائے اعلیٰ، اراکین پارلیمنٹ، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی، سروسز چیفس، سینئر سیاست دانوں، سفیروں اور سول و فوجی حکام نے شرکت کی۔ تقریب کی تمام کارروائی اردو میں ہوئی۔