آئی جی پنجاب نے 12 پولیس افسران کے تقرر و تبادلے کے احکامات جاری کر دیئے

 
0
386

لاہور اگست 1 (ٹی این ایس) :انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب کیپٹن ریٹائرڈعارف نواز خان نے12 پولیس افسران کے تقرر و تبادلے کے احکامات جاری کر دیئے  ہیں۔ تفصیلات کے مطابق،ایس ایس پی ہیڈ کواٹرز پنجاب کانسٹیبلری (6) فاروق آباد منیر مسعود مارتھ کو اے آئی جی انسپکشن سی پی او پنجاب ،لاہورکی خالی آسامی پر ڈپٹی ڈائریکٹر مانیٹرنگ ایلیٹ پولیس فورس مفخر عدیل کو ایس پی وی وی آئی پی سیکیورٹی سپیشل برانچ لاہور کی خالی آسامی پر  ایڈیشنل ایس پی انوسٹی گیشن سول لائنز لاہور سید حسنین حیدر کو ایڈیشنل ایس پی آپریشنز ماڈل ٹاؤن لاہور کی خالی آسامی پر  اور  ایس پی  پنجاب ہائی وے پیٹرول گوجرانوالہ توصیف حیدر کو ایڈیشنل ایس پی انوسٹی گیشن سول لائنز لاہور ،ایس  پی انوسٹی گیشن شیخوپورہ محمد مسعود رضا کو ایس پی پنجاب ہائی وے پیٹرول گوجرانوالہ، ایس پی انوسٹی گیشن ننکانہ صاحب مِس صدف فاطمہ کو سنٹرل پولیس آفس پنجاب لاہور میں رپورٹ کرنے کے احکامات جاری کر دیئے گئے،

جبکہ ایس ڈی پی او سٹی جہلم ڈی ایس پی شاھد صدیق کوڈی ایس پی ہیڈ کواٹرز جہلم کی خالی آسامی پر  اور ڈی ایس پی لائسنسنگ اینڈ ہیڈ کواٹر سٹی ٹریفک پولیس ملتان فیاض احمد کو ایس ڈی پی او مظفر آباد ملتان کی خالی آسامی پر ، ڈی ایس پی پنجاب ہائی وے پیٹرول ملتان مِس عطیہ ناہید کو ڈی ایس پی ٹریفک پنجاب لاہور کی خالی آسامی پر   ڈسٹرکٹ آفیسر سپیشل برانچ رحیم یار خان ڈی ایس پی محمد صفدر کو ڈی ایس پی ٹریفک پنجاب لاہورکی خالی آسامی پر  پولیس سی پی او پنجاب لاہور محمد خالد محمود افضل کو ڈی ایس پی انٹیلی جنس  سی سی پی   ،ڈی ایس پی ماؤنٹیڈ او آفس لاہور کی خالی آسامی پر تقرری کے منتظر، ڈی ایس پی جاوید احمد خان کو ڈی ایس پی سپیشل برانچ پنجاب لاہور کی خالی آسامی پر تعینات کیا ہے۔