آصف زرداری کی نواز شریف کو ضمانت ملنے پر مبارکباد، میاں نواز شریف کی علالت باعث تشویش ہے، بیماری کا مذاق اڑانے والے عدم برداشت کا شکار ہیں۔ سابق صدر آصف علی زرداری

 
0
617

اسلام آباد مارچ 26 (ٹی این ایس): آج سپریم کورٹ میں سابق وزیراعظمنواز شریف کی طبی بنیادوں پرضمانت کی درخواست پر سماعت ہوئی۔عدالت نے نواز شریف کی طبی بنیادوں پر ضمانت کی درخواست منظور کر لی ہےسپریمکورٹ نے نواز شریفکی سزا 6ہفتوں کے لیے معطل کر دی ہے۔سابق صدر آصف علی زرداری نے سابق وزیراعظم نواز شریف کو ضمانت ملنے پر مبارکباد دی ہے۔اس حوالے سے میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ آصف علی زرداری نے ن لیگ کے کارکنان کو بھی مبارکباد دی ہیں۔آصف علی زرداری کا کہنا ہے کہ میاں نواز شریف کی علالت باعث تشویش ہے،بیماری کا مذاق اڑانے والے عدم برداشت کا شکار ہیں۔جب کہ اپوزیشن لیڈر اور نواز شریف کے چھوٹے بھائی شہباز شریف کوٹ لکھپتجیل پہنچ گئے ہیں۔ شہباز شریف کا کہنا ہے کہ اللہ کا بڑا کرم ہے نواز شریف کی ضمانت ہوئی۔نواز شریف کے گھر آنے پر علاج کے لیے مشاورت کریں گے۔جب کہ اس حوالے سے سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ ہم نے ہمیشہ عدالتوں کا احترام کیا۔انشاء اللہ عدالتوں سے نواز شریف کو ریلیف ملتا رہے گا۔ وزیراعظم کے دو درجن چمچے نواز شریف کی علالت پر سیاست کر رہے تھے۔ یہ بات ریکارڈ پر آ گئی ہے کہ نواز شریف کی صحت کو خطرہ ہے۔امید ہے کہ اپیل میں بھی نواز شریف کو انصاف ملے گا۔موجودہ حکمران ملک کی فکر کریں۔معیشت کی فکر کریں۔مریم نواز نے اللہ کا شکر ادا کیا جب کہ نواز شریف کے صاحبزادے حسین نواز نے بھی ٹویٹ کیا کہ ہم اللہ تعالیٰ کے شکر گزار ہیں۔واضح رہے سپریم کورٹ نے نواز شریف کی سزا 6ہفتوں کے لیے معطل کر دی ہے۔ تاہم سپریم کورٹ نے نواز شریف کے بیرون ملک جانے پر پابندی عائد کر دی ہے۔عدالت کا اپنے فیصلے میں کہنا ہے کہ دورانِ ضمانت نواز شریف کو بیرون ملک جانے کی اجازت نہیں ہو گی۔