انٹر پوول نے حسین حقانی کو گرفتار کرکے حوالے کرنے کی ایف آئی اے کی استدعا مسترد کردی

 
0
621

اسلام آباد، مئی 10(ٹی این ایس):انٹر پوول نے حسین حقانی کو گرفتار کرکے حوالے کرنے کی ایف آئی اے کی استدعا مسترد کردی ہے۔

انٹر پول نے اپنے جواب میں کہا ہے کہ  پاکستان میں حسین حقانی کے خلاف کاروائی اور درج مقدمہ سیاسی بنیادوں پر بنایا گیا ہے اور انٹر پول اپنی پالیسی کے مطابق سیاسی بنیادوں پر قائم مقدمات میں کاروائی نہیں کرتا۔

انٹر پول نے حسین حقانی کی حوالگی سے متعلق دوسری مرتبہ درخواست کو مسترد کیا ہے۔

یہ امر قابل ذکر ہے کہ ایف آئی اے کے پاس حسین حقانی کے خلاف کروڑوں ڈالر سرکاری فنڈز کی خورد برد کا مقدمہ زیر تفتیش ہے ۔