نادرا نے شہریوں کی سہولیات میں اضافہ کے لئے 88 نئے رجسٹریشن مراکز قائم کئے ہیں، وزیراعظم عمران خان

 
0
88

اسلام آباد 02 مارچ 2022 (ٹی این ایس): وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ نادرا نے شہریوں کی سہولیات میں اضافہ کے لئے 88 نئے رجسٹریشن مراکز قائم کئے ہیں۔

بدھ کو اپنے ٹویٹ میں وزیراعظم نے کہا کہ نادرا کی جانب سے قائم کئے جانے والے نئے رجسٹریشن سنٹرز مختلف تحصیلوں میں بنائے گئے ہیں جہاں پر قبل ازیں یہ سہولت نہیں تھی۔

نادرا نے بلوچستان کے مختلف مقامات پر 13 ، سندھ میں 22، خیبر پختونخوا میں 16، گلگت بلتستان میں 11، پنجاب میں 11 ، آزاد جمو ں و کشمیر میں 12 اور راولپنڈی ، اسلام آباد میں ایک ایک نیارجسٹریشن سنٹر قائم کیا ہے