اسلام آباد 03 مارچ 2022 (ٹی این ایس): ازبکستان کے صدر شوکت مرزا یوف دو روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے ۔ وزیراعظم عمران خان نے ایئر پورٹ آمد پر معزز مہمان کا استقبال کیا ، اس موقع پر وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی سینیٹر شبلی فراز اور دیگر اعلیٰ حکام بھی موجود تھے ۔
اس موقع پر مہمان صدر کو گارڈ آف آنر بھی پیش کیا گیا ۔ معزز مہمان کو بچوں نے گلدستہ پیش کیا اور ان کو توپوں کی سلامی دی گئی ۔
ازبکستان کے صدر دورہ پاکستان کے دوران صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی اور وزیراعظم عمران خان سے ملاقاتیں کریں گے ۔ پاکستان اور ازبکستان کے درمیان تاریخی تعلقات ہیں ۔