پاک بحریہ نے بھارتی آبدوز کا بروقت سراغ لگاتے ہوئے اس کی پاکستان کی سمندری حدود میں داخل ہونے کی کوشش ناکام بنا دی

 
0
344

اسلام آباد 03 مارچ 2022 (ٹی این ایس): پاک بحریہ نے بھارتی آبدوز کا بروقت سراغ لگاتے ہوئے اس کی پاکستان کی سمندری حدود میں داخل ہونے کی کوشش ناکام بنا دی، بھارت کو سمندری محاذ پر اپنے مذموم مقاصد میں پانچ سال کے دوران چوتھی مرتبہ ناکامی کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل بابر افتخار کی جانب سے بیان میں کہا گیا ہے کہ پاک بحریہ نے جدید بھارتی آبدوز کا سراغ لگایا ہے، کلوری کلاس کی بھارتی آبدوز کی در اندازی کی کوشش کا سراغ یکم مارچ کو لگایا گیا۔ پاک بحریہ کے اینٹی سب میرین وارفیئریونٹ نے بھارتی آبدوز کو پکڑا، گزشتہ 5 سال میں یہ چوتھی بھارتی آبدوز کا سراغ لگایا گیا ہے۔

میجر جنرل بابر افتخار نے مزید کہا بھارتی بحریہ نےآبدوز مذموم مقاصد کے ساتھ پاکستان کے خلاف تعینات کی اور پاک بحریہ نے بھارتی آبدوز کی پاکستانی سمندری حدود میں داخلےکی کوشش ناکام بنادی۔ سیکیورٹی ماحول اورپاک بحریہ کی مشق سی سپارک 22 میں یہ اہم واقعہ ہے، بھارتی آبدوز جاسوسی اور بحری مشق سے متعلق معلومات اکٹھا کرنے آئی تھی۔ پاک بحریہ نےمشقوں میں سخت نگرانی اورچوکنا رہنے کے طریقےکااطلاق کیا ہے،

پاکستان نیوی کے اینٹی سب میرین وار فیئر یونٹ نےیکم مارچ کوجدید ترین ہندوستانی آبدوز کلوری کو روکا اور ٹریک کیا، گزشتہ 5 سال میں چوتھی مرتبہ بھارتی آبدوز کا سراغ لگایا گیا ہے۔ بھارتی آبدوز کو روکنا پاک بحریہ کی پیشہ ورانہ مہارت اور سمندری سرحدوں کے دفاع کے پختہ عزم کا عکاس ہے۔