پولیس کا صحافیوں پر بھی واٹر کینن کا استعمال ،کئی فوٹو گرافرز کے کیمرے خراب ہو گئے

 
0
342

لاہور اگست 1(ٹی این ایس )ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کے احتجاج کے دوران پولیس نے صحافیوں پر بھی واٹر کینن کا استعمال کر دیاجس سے کئی فوٹو گرافرز کے کیمرے بھیگ کر خراب ہو گئے ۔ فوٹو گرافر جی او آر کے باہر ینگ ڈاکٹرز کے احتجاج کی کوریج کیلئے موجو دتھے کہ پولیس کی طرف سے واٹر کینن کا استعمال کیا گیا اور اس دوران مبینہ طور پر جان بوجھ کر صحافیوں پر بھی پانی پھینکا گیا جس سے کئی فوٹو گرافرز کے کیمر ے بھیگ کر خراب ہو گئے۔