ہری پور 07 مارچ 2022 (ٹی این ایس): ایس ایچ او تھانہ کوٹ نجیب اللہ انسپکٹر محمد عارف نے ہمراہ نفری پولیس کے اپنے ذرائع سے معلومات پر لنک روڈ سرائے گدائی میں کاروائی کے دوران راولپنڈی کی مسروقہ مہران موٹر کار برآمد کرکے گاڑی سرقہ کرنے والے 4 کار لفٹران عمران شاہ ولد سجاد شاہ سکنہ شئنی میرا، سید عدیل ولد سید اختر ، ذیشان حسین ولد سید صادق حسین شاہ، محدس شاہ ولد منیر شاہ ساکنان برف خانہ راولپنڈی کو گرفتار۔ ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے۔ گاڑی چوری کا مقدمہ تھانہ ریس کورس روالپنڈی میں رجسٹر ہے