عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی، قیمت 127 ڈالر سے 109 ڈالر پر پہنچ گئیں

 
0
149

اسلام آباد 14 مارچ 2022 (ٹی این ایس): عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی کا سلسلہ جاری ہے، تیل کی قیمت 127 ڈالر سے 109 ڈالر پر پہنچ گئی۔

عالمی سطح پر خام تیل کی قیمتوں میں مزید کمی ہوگئی، برینٹ خام تیل 4 ڈالر 80 سینٹ کمی سے 109 ڈالر 44 فی بیرل پر پہنچ گیا۔

ڈبلیو ٹی آئی خام تیل کی قیمت 3 ڈالر 80 سینٹ کمی کے بعد 106 ڈالر 48 سینٹس ہوگئی۔

اس سے قبل روس کے یوکرین پر حملے کے بعد سے تیل کی قیمتوں میں اضافہ ہورہا تھا، اسی ماہ میں خام تیل کی قیمتیں 2008 کے بعد سے بلند ترین سطح پر پہنچ گئی تھیں۔

9 مارچ کو کروڈ خام تیل کی قیمت 127.98 ڈالر فی بیرل جبکہ ڈبلیو ٹی آئی خام تیل کی قیمت 123.70 ڈالر کی سطح پر پہنچ گیا تھا۔