ملک میں آٹھ ماہ کے دوران نئی گاڑیوں کی فروخت میں 48 فیصد کا اضافہ

 
0
120

اسلام آباد 14 مارچ 2022 (ٹی این ایس): آٹھ ماہ کے دوران نئی گاڑیوں کی فروخت میں 48 فیصد کا اضافہ ہوا اورکار بنانے والی کمپنیوں نے2 لاکھ18 ہزار 750 گاڑیاں فروخت کر دیں۔

ملک کی دوسری صنعتوں کی طرح پاکستان کی آٹو انڈسٹریز بھی اپنی پوری آب تاب کے ساتھ ملک میں کاروں اور دیگر گاڑیوں کی بڑھتی ہوئی ڈیمانڈ کو پورا کرنے کیلئے کام کر رہی ہے۔

پاکستان آٹو انڈسٹری نے صرف فروری کے مہینے میں 27 ہزار ایک سو تریپن گاڑیاں فروخت کیں، جوپچھلے سال فروری کے مقابلے میں چار فیصد جبکہ جنوری2022 کے مقابلے میں 28 فیصد زیادہ ہیں۔

ملکی کار کمپنیوں نے 18 ہزار53 پیسنجر کاریں فروخت کی، جو جنوری 2022 کے مقابلے میں 33 فیصد جبکہ پچھلے سال فروری کے مقابلے میں 6 فیصد زیادہ ہیں۔

آٹھ ماہ کے دوران ایک لاکھ 49 ہزار811 کاریں فروخت کی گئیں ، جو پچھلے سال کے مقابلے میں 57 فیصد زیادہ ہیں۔

اس سال لائٹ کمرشل گاڑیاں 51 فیصد اور ٹرکس72 فیصد زیادہ فروخت ہوئے، پچھلے سال آٹھ ماہ کے دوران ان کمپنیوں نے ایک لاکھ 870 ہزار گاڑیاں تیار کی تھیں۔

ملک میں سب سے زیادہ 800 سی سی تک کی گاڑیوں کی فروخت ہوئی جو پچھلے سال فروری کے مقابلے میں ساٹھ فیصد جبکہ جنوری2022 کے مقابلے میں اکہتر فیصد زیادہ ہیں۔

اسی طرح 1000 سی سی گاڑیاں پچھلے سال فروری کے مقابلے میں 23 فیصد جبکہ جنوری 2022کے مقابلے میں 45 فیصد زیادہ فروخت ہوئیں ۔

پاک سوزوکی کمپنی نے آٹھ ماہ میں انہتر فیصد، ٹویاٹا نے اڑتیس فیصد اور ہنڈا اٹلس کار نے بیالیس فیصد گاڑیا ن فروخت کیں جبکہ انٹرنیشنل مارکیٹ میں چپ کی عدم دستیابی اور کورونا کی وجہ سے بڑی گاڑیوں کی تیاری میں رکاوٹیں رہیں