دشمنوں کا پروپیگنڈہ قومی ہم آہنگی کیلئے خطرہ، ملکر مقابلہ کرنا ہوگا،آرمی چیف

 
0
100

اسلام آباد 15 مارچ 2022 (ٹی این ایس): آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے لاہور کا دورہ کیا، جہاں آرمی چیف نے ایس ایچ 15 آرٹیلری گنز کی شمولیت کی تقریب میں شرکت کی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر )کے مطابق آرمی چیف نے اسٹیٹ آف دی آرٹ ہتھیار نظام کی شمولیت پر اظہار اطمینان کیا،آرمی چیف نے کہا کہ جدید ترین گنز کی شمولیت سے پاک فوج کی آپریشنل تیاریوں میں اضافہ ہوگا۔آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجو ہ نے لمز یونیورسٹی کا بھی دورہ کیا، آرمی چیف کا استقبال لمز کے وائس چانسلر ارشد احمد ملک اور فیکلٹی ممبران نے کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق دورے کے دوران آرمی چیف نے مستقبل کی قیادت کی تیاری میں لمز کے کردار کوسراہا۔اس موقع پر آرمی چیف نے کہا کہ سسٹم کی شمولیت سے مستقبل کی جنگ میں چیلنجز سے نمٹنے میں مدد ملے گی، جدید آرٹلری گنز دور تک مار کرنے کی صلاحیت رکھتی ہیں، گنز کی شمولیت سے پاکستان آرمی کی آپریشنل صلاحیتوں میں اضافہ ہوگا۔

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ پاکستان کے نوجوان بہت متحرک اور باصلاحیت ہیں،دشمن قوتوں کی طرف سے غلط معلومات اور پروپیگنڈ اقومی ہم آہنگی کو خطرے میں ڈالتا ہے،پروپیگنڈے کی شناخت کرکے اجتماعی طور پر اس کا مقابلہ کیا جانا چاہیے۔