وزیراعظم عمران خان کا ‏ پی ٹی آئی آزاد کشمیرکےبانی رکن راجہ مصدق خان کی وفات پر اظہار تعزیت

 
0
146

اسلام آباد 28 مارچ 2022 (ٹی این ایس): وزیراعظم عمران خان نے ‏پاکستان تحریک انصاف آزاد کشمیرکےبانی رکن راجہ مصدق خان کی وفات پر گہرے دکھ اور افسوس کااظہار کیا ہے۔

پیر کو اپنے ٹویٹ میں وزیراعظم نے کہا کہ وہ راجہ مصدق خان کی رحلت پر افسردہ ہیں۔انہوں نے کہا کہ راجہ مصدق خان کا شمار ان سمندر پار پاکستانیوں میں ہوتا تھا جو تب ہمارے قافلے کاحصہ بنے جب میں نے سیاست کے خار زار میں اپنا سفر شروع کیا تھا ۔میری دعائیں اور ہمدردیاں ان کے اہلِ خانہ کےساتھ ہیں۔