مسجد حرام میں غلاف کعبہ “کِسوہ” کی بیلٹوں کو کسنے کا کام مکمل

 
0
176

ریاض 28 مارچ 2022 (ٹی این ایس): مسجد حرام میں غلاف کعبہ “کِسوہ” کی بیلٹوں کو کسنے کا کام مکمل کر لیا گیا ۔ سعودی ذرائع ابلاغ کے مطابق مسجد حرام میں غلافِ کعبہ “کِسوہ” کی دیکھ بھال کی انتظامیہ نے غلاف کی بیلٹوں کو کسنے کا کام مکمل کر لیا ہےجس کا مقصد کِسوہ کی خوبصورتی کو برقرار رکھنا ہے،کسوہ کی دیکھ بھال کی انتظامیہ کے سربراہ فہد الجابری کے مطابق غلافِ کعبہ کی دیکھ بھال معمول کے کاموں کا حصہ ہے، پورے سال جامع طریقے سے کسوہ کی صفائی کا کام انجام دیا جاتا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ روزانہ کی بنیاد پر کِسوہ کا جائزہ لے کر اس کی بیلٹوں کو کسنے کا منصوبہ ترتیب دیا جاتا ہے،یہ کام انجام دینے والی خصوصی سعودی ٹیم 26 سال تک کا تجربہ رکھتی ہے۔انہوں نے کہا کہ دیکھ بھال کی کارروائیوں میں بیت اللہ کے کِسوہ کو کڑوں اور رسی پر کسا جاتا ہے،

مزید یہ کہ غلاف کی بیلٹوں کو کسنے اور صفائی کی جاتی ہے، حجر اسود اور رکنِ یمانی کے فریموں کی مرمت کی جاتی ہے، یہ تمام کام اعلی معیار کے ساتھ جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے انجام دئیے جاتے ہیں۔