مجھے معلوم ہے عمران خان کے خط میں کیا لکھا تھا، اویس نورانی

 
0
183

اسلام آباد 29 مارچ 2022 (ٹی این ایس): جمعیت علماء پاکستان (جے یو پی) کے مرکزی سیکرٹری شاہ اویس نورانی کا کہنا ہےکہ عمران خان جلسے میں جو خط لہرا رہے تھے انہیں پتا ہےکہ اس خط میں کیا لکھا تھا۔

اسلام آباد میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے شاہ اویس نورانی کا کہنا تھا کہ اس خط میں لکھا تھا کہ 2 گولی صبح ،2 گولی دوپہر اور 2 گولی شام میں کھاؤ، ذہنی توازن ٹھیک ہو جائے گا۔

شاہ اویس نورانی کا کہنا تھا کہ نام نہاد جمہوری حکومت نے ملک کی سالمیت ہی داؤ پر لگادی ہے، عمران خان مستعفی ہوں اور فوری انتخابات کرائے جائیں۔

ان کا کہنا تھا کہ کراچی کے حقوق پر آج بھی صرف سیاست کی جا رہی ہے، اختیارات نہ ہونےکا رونا رونے والےکراچی کی تباہی کے ذمہ دار ہیں،کراچی کے لوگوں کو اپنی اصل جماعت کو مضبوط کرنا ہوگا۔